ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چندربابو نائیڈو نے ڈی ایم کے سربراہ سے ملاقات کی،ا سٹالن نے کہا، مہاگٹھ بندھن کوحمایت

چندربابو نائیڈو نے ڈی ایم کے سربراہ سے ملاقات کی،ا سٹالن نے کہا، مہاگٹھ بندھن کوحمایت

Sun, 11 Nov 2018 00:01:19    S.O. News Service

چنئی،10؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابونائیڈواگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی سے مقابلہ کرنے کے لیے حزب اختلاف کی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔تیلگو دیشم پارٹی(ٹی ڈی پی)کے صدر اور آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ این چندرا بابو نائیڈونے چنئی میں ڈی ایم کے چیف ایم کے اسٹالن سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی۔چندابابو نائیڈو نے کہا کہ ڈی ایم کے کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں،ہم کانگریس کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، ہم ملک کو بچانے اور قومی مفاد میں کام کرنا چاہتے ہیں۔نائیڈو نے کہا کہ ہمارے لئے ملک اورعوام ضروری ہے۔نائیڈو نے کہا کہ میں نے مایاوتی، اکھلیش یادو سے بات کی اور سبھی سے گفتگوکی ہے،ہم فیصلہ کریں گے کہ اتفاق رائے کے ساتھ مل کر اتحاد کیسے آگے لایاجائے،یہ شروعاتی قدم ہے،اس کے بعد ہم مل کر کام کریں گے۔وہیں نائیڈو سے ملاقات کے بعد اسٹالن نے کہا کہ بی جے پی کو شکست دینے کے مقصد سے مہاگٹھ بندھن کومیری مکمل حمایت ہے،بی جے پی نے جمہوریت کو مکمل طور پر ختم کردیا ہے۔اس سے پہلے نائیڈونے کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی اور جمعرات کو سابق وزیر اعظم ایچ ڈی ڈیو گوڑا سے ملاقات کی۔بی جے پی کے خلاف ایک متحدہ محاذ بنانے کی کوشش کر رہے نائیڈو نے دعوی کیا کہ ملک کا مزاج بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے کے خلاف ہے، جلد ہی کئی علاقائی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد بنایا جائے گا۔دیوگوڑا اور کمارسوامی سے ملنے کے بعد نائیڈو نے کہا تھا کہ اتحادیوں کی تشکیل کے لئے ابھی تک پہلے مرحلے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حتمی شکل دئے جانے کے بعد پروگرام تیار کئے جائیں گے۔


Share: